عراق ميں:
اہلسنت كے ايك بڑے عالم دين نے امريكي فوجيوں كے خلاف جھاد كا اعلان كيا ہے :
اہلسنت كے ايك عالم دين نے "الرمادي" ميں نماز جمعہ كے خطبے ميں اپنے طرفداروں سے كہا ہے كہ وہ عراق ميں امريكي فوجيوں كے خلاف جھاد كريں اور دھمكي دي ہے كہ الرمادي امريكي فوجيوں كے لئے قبرستان بن جائے گا
خـبر رساں ايجنسي مہر نے خبر رساں ايجنسي فرانس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "شيخ اكرم عبيد فريح" نے اس ہفتہ الرمادي كے نماز جمعہ كے خطبوں ميں كہا كہ امريكي صدر بش سے مطالبہ كرتا ہوں كہ وہ اپني فوجيں عراق سے نكال لے ورنہ الرمادي امريكي فوجيوں كا قبرستان بن جائے گا يہ سني عالم دين تين ماہ تك امريكي فوجيوں كي حراست ميں بھي رہ چكے ہيں اور گذشتہ ہفتہ اس كے گھر پر بھي حملہ ہوا ہے اس عالم دين نے كہا كہ ميں سني اور شيعہ اور دوسرے مذہبي گروہوں سے درخواست كرتا ہوں كہ وہ امريكي فوجيوں كے خلاف جھاد كيل? اٹھ كھڑے ہوں اور ان كو عراق سے باہر نكال ديں يہ سني عالم جسكا عراق ميں جھادي گروہوں كے درميان كافي احترام ہے تاكيد كي ہے كہ ميں تمام عراقي عوام سے اس بات كي تاكيد كرتاہوں كہ وہ امريكہ كے خلاف جھاد ميں حصہ ليں
اسي طرح احمد عبد الغفور سامرائي ، اور شيخ حسن سامرائي نے بھي نماز جمعہ كے خطبوں ميں امريكي قابض فوجيوں كے خلاف جھاد كي اپيل كي
News ID 95921
آپ کا تبصرہ